ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورٹ آپ کے  باغی ممبر اسمبلی دیویندر سہراوت کی درخواست پر جمعہ کو کرے گا سماعت

کورٹ آپ کے  باغی ممبر اسمبلی دیویندر سہراوت کی درخواست پر جمعہ کو کرے گا سماعت

Thu, 27 Jun 2019 21:53:57    S.O. News Service

نئی دہلی،27/جون (ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی کے باغی ممبر اسمبلی دیویندر سہراوت کی درخواست پر جمعہ کو سماعت کرنے کے لیے راضی ہو گیا ہے۔اس درخواست میں لوک سبھا انتخابات سے قبل بی جے پی میں مبینہ طور پر شامل ہونے کو لے کر دہلی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انہیں نااہل ٹھہرائے جانے کے نوٹس کو چیلنج کیا گیا ہے۔جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بی آر گوئی بنچ نے سہراوت کی جانب سے پیش ہوئے سینئر وکیل سولی سورابجی سے جمعرات کو کہا کہ معاملے پر سماعت جمعہ کو کی جائے گی۔بنچ نے سورابجی کو درخواست کی ایک کاپی دہلی اسمبلی کے صدر اور عام آدمی پارٹی سمیت تمام فریقین کو بھیجنے کو کہا۔


Share: